عدالت نے ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے 10 جون کو ہونے والے الیکشن روک دیئے

08 جون ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)سول جج ملتان نے ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے 10 جون کو ہونے والے الیکشن کو روکتے ہوئے حکام سے معاملہ پر وضاحت طلب کرلی ہے ۔ عدالت میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہونے والے الیکشن میں قواعد کی خلاف ورزی کو بنیاد بناتے ہوئے درخواست دائر کی گئی تھی ۔ گزشتہ روز عدالتی احکامات موصول ہونے پر پی سی بی کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا نے 10جون کو ہونے والے الیکشنز کے روکنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔