تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں گھر پر ڈکیتی ،2 ملزم گرفتار

08 جون ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقے موضع سلطان پور ہمڑ بستی سنہری والا میں ڈاکوئوں نے عارف حسین کے گھر پر حملہ کر کے 5 لاکھ کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے اس دوران متاثرین نے ایک ڈاکو اعجاز چشتی کو پکڑ لیا تاہم 2ملزمان فرار ہو گئے ،پکڑے گئے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،پولیس نے ایک اور ملزم فیاض چشتی کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم الطاف سجاد عرف کالی فرار ہے۔ متاثرین نے مال کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔