محرم جلوس روٹس سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہوگا: چیف آفیسر کارپوریشن

08 جون ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے چیف آفیسر فرمائش علی چوہدری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ملتان سٹی کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس روٹس سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جائے گا تعمیراتی کاموں کا خود جائزہ لوں گا اس سلسلے میں تمام جلوس روٹس کا سروے جلد مکمل کرلیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مخدوم صدر الدین گیلانی کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں کے وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پرمرکزی سیکرٹری جنرل طالب حسین پرواز نے چیف آفیسر مسائل کے حل کے حوالے سے تحریری درخواستیں بھی دیں، اس موقع پرشوکت محمود میونسپل آفسیر،ایس ای خضر خان موسیٰ پاک، ذوالفقار علی شیر شاہ ٹاؤن، ناصر بیگ ، وسیم حیدر زیدی،محمد نعیم، محمد قدوس،حسن رضا مشہدی، ا نجینئر سخاوت علی سیال، علی مہدی شمسی، چن چراغ مشہدی، شاہ زیب حسن خان، ملک شجر عباس کھوکھر، اصغر علی قریشی ہاشمی، احمد رضا گردیزی، ظفر عباس زیدی،شوکت عباس، ناصر بلوچ، حسن عباس رضوی، محمد حسنن جھمٹ، حسنین زیدی، اظہر حسین، سجاد حسین نمبردار ، عون رضا شمسی، جمیل عباس بھی موجود تھے۔