محکمانہ کیس میں میپکو دنیا پور کے لائن سپرنٹنڈنٹ نویدطاہرجبری ریٹائر

08 جون ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوانتظامیہ نے محکمانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میپکو دنیا پور فرسٹ سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔I نویدطاہر کو ملازمت سے جبری ریٹائرکردیاہے۔ چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکونے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف محکمانہ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی ہے۔