مزاحیہ اداکار منظور حسین کرلو(چراغ شاہ)انتقال کرگئے

08 جون ، 2023

ملتان، عبدالحکیم، میاں چنوں(سٹاف رپورٹر، نامہ نگار)کبیر والا عبدالحکیم کے معروف مزاحیہ اداکار حاجی منظور حسین کرلو(چراغ شاہ)انتقال کرگئے۔جنہیں انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔انکے انتقال پر فنکار تنظیم ملتان کے عہدے داران نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور انکے وارثان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔