سینئرصحافی ظہیر کمال کی اہلیہ سپردخاک، قل خوانی کل ہوگی

08 جون ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئرصحافی ظہیر کمال کی اہلیہ کو سپردخاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں ڈاکٹر لیاقت انصاری، ڈاکٹر جاوید اختراعوان،ڈاکٹر امین، ملک رفیق،الیاس دانش،کمال ایوب صدیقی،سابق ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض، ڈاکٹر اسحاق صدیقی، انکم ٹیکس افسروں اور  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کی قل خوانی بیٹے کی وطن واپسی میں تاخیر کے باعث جمعرات کے بجائے 9جون بروز جمعہ مسجد حضرت ابوبکر صدیق نزد گلشن مارکیٹ میں بعد نماز فجر اداکی جائے گی،دعا ٹھیک 8بجے ہو گی۔