موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب عقیل گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان گرفتار

08 جون ، 2023

‏ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب عقیل گینگ کے سرغنہ سمیت 3ارکان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں محمد عقیل (سرغنہ)، افتخار اور محمد عمران شامل ہیں ، ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 2 موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی شامل ہیں برآمد کر لئے گئے۔