ملتان (ظفر آہیر )منگل کی شام انصاف کا پرچم تھام کر جیل سے رہا ہونے والے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے ما بین ہونے والی ملاقات تلخی کے بعد ختم ہوگئی جس کے بعد شاہ محمود قریشی اپنی بیمار اہلیہ کی تیماردار ی کے لئے کراچی روانہ ہوگئے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ملتان میں ایک انتہائی قریبی دوست کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئر مین کو کہا کہ آپ وقتی طور پر پیچھے ہٹ جائیں، بیرون ملک چلے جائیں یا اگر بیرون ملک نہیں جانا تو یہاں ہی رہیں مگر لب کشائی بند کردیں، ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہو لینے دیں، جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تو آپ واپس تحریک انصاف کو سنبھال لیجئے گا مشکل وقت ہے اور جذبات کے بجائے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ ذریعہ کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخی بھی ہوئی اورسخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی ملتان کے جس حلقہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اس حلقہ سے تعلق رکھنے والے ان کے فنانسر اور سپورٹر ابھی تک رہا نہی ہو پائے۔ اس ذریعہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے برہمی کا اظہار کیا ۔ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کئے بغیر زمان پارک سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئے۔ ان تمام باتوں کی تصدیق کے لئے جب مخدوم شاہ محمود قریشی سے رابطہ کی کوشش کی گئی تو ان کے تمام نمبر بند پائے گئے۔ دریں اثناء شاہ محمود قریشی سےملاقات میں تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور بیشتر پرانی باتیں دہرائیں اور کہا کہ ان ظالموں نے میرے خلاف کئی کیس کردیئے ہیں ہمارے 10ہزار لوگ اندر کردیئے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آخری دم تک لڑوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا، آج جمعرات کو اسلام آباد جارہا ہوں ، میں اس کیلئے تیار ہوں کہ یہ مجھے پھر سے پکڑ لیں گے۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...