کوئٹہ، اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شرکے قتل کا مقدمہ سابق وزیر اعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں جمیل شہید پولیس تھانے میں درج کر لیا گیا،مدعی ایڈووکیٹ سراج احمد کے مطابق رنجش کی بنا پر ناحق قتل کیا گیا ،والد نے بتایا کیس کے حوالے سے سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دوسری جانب توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کا معاملے میں سابق وزیراعظم، بشریٰ بی بی اور دیگر کیخلاف نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ جعلی رسید، فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمہ میں شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ عالموچوک کے قریب منگل کی صبح نامعلوم افراد نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کرکے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو 16گولیاں ماری گئی تھیں ،جسکا مقدمہ رمقتول کے بیٹے ایڈووکیٹ سراج احمد کی مدعیت میں سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی کے چیئرمین کیخلاف جمیل شہید پولیس تھانے میں زیر دفعات 302 ت پ 109 34 ت پ انسداد دہشتگردی ایکٹ 6 ، 7 کے تحت درج کر لیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق کی ایف آئی آر میں مقتول کے بیٹے نے بتایا ہے کہ مجھے منگل کی صبح 9بجکر 40منٹ پر اطلاع ملی تھی کہ میرے والد ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر پر فائرنگ ہوئی میرے والد نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن ( آرٹیکل 6) دائر کر رکھی تھی مجھے قوی یقین ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگوں نے اسی رنجش کی بنا پر ناحق قتل کیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک روز قبل میر ے والد نے مجھے بتایا تھا کہ اس کیس کے حوالے سے سنگین دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں میں رپورٹ کرتا ہوں کہ ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے کہڑے میں لایا جائے ۔ دوسری جانب تھانہ کوہسار پولیس نے توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت دیگر کیخلاف نوسر بازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقامی تاجر نسیم الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں جعلی رسید، فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی سمیت دیگر کیخلاف تھانہ کوہسار میں نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...