لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی ، استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، سینئر سیاستدان جہانگیر ترین، اور سابق سینئر وزیر عبدلعلیم خان نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل کرلیا ،عبدالعلیم خان کے گھر پر جہانگیر ترین گروپ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ، جس میں ترین گروپ کے 100 کے قریب سابق ارکان اسمبلی شریک ہوئے ،جہاں جہانگیر ترین نے نئی جماعت استحکام پاکستان کا اعلان کیا، ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ،عشائیہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی،سابق وفاقی وزیر عامر کیانی ، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان ،محمود مولوی، سابق صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان ، ڈاکٹر مراد راس ،نعمان لنگڑیال، نوریز شکور،سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی، مبین عالم انور ،چشتیاں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز مہروی ، ساہیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر ارشاد کاٹھیا ، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف ، مہر ارشاد کاٹھیا ، میانوالی سے میجر (ر) خرم روکھڑی ، پاکپتن سے سابق رکن پنجاب اسمبلی دیوان عظمت، سید محمد چشتی ،،اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، اجمل چیمہ، امیر حیدر سنگا اورشعیب صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی ،ترین گروپ ذرائع کے مطابق عشائیے میں فواد چوہدری بھی شریک ہوئے۔ عشائیہ میں جہانگیر ترین اور عبدلعلیم خان قیادت پر شرکا نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سیاست ملکر کر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کہ جمعہ تک جہانگیر ترین اور عبدلعلیم خان ایک پریس کانفرین میں اپنی سیاسی پارٹی استحکام پاکستان کا باضابطہ اعلان کریں گے، فردوس عاشق اعوان نے عشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نئے جذبے اور نئے ولولے کے ساتھ نکلے ہیں ، آج باضابطہ طور پر اس پارٹی کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان اس وقت سیاسی انتشار کا شکار ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس صورتحال میں ایسی ہی پارٹی کی ضرورت تھی۔
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فلسطین اور لبنان میں اسرائیل...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام...
اسلام آباد JUIسربراہ نے معاملہ آئینی عدالت بھیجنے کے بجائے 5یا 6رکنی آئینی بنچ بنانے کی تجویز دی ،سینیٹر...
کراچی سندھ میں پولیو وائرس کے مذید تین کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے منگل کے روز ملاقات کی، وفد میں رکن قومی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں آج 20رکنی ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس ہنگامہ خیز...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کےقرضوں کےسا بقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے-اگست دوہزارچوبیس تک وفاقی حکومت کےقرضے ملکی تاریخ...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر سیکرٹیریٹ...