اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ملک کےپانچ شعبوں رئیل اسٹیٹ ، سگریٹ، ٹائرز و آئل لبریکنٹس ، چائےاورادویات میں سالانہ 956 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، رئیل سٹیٹ سیکٹر میں 500ارب روپے، سگریٹ انڈسٹری میں 240 ارب روپے ، چائے کے شعبے میں 45 ارب روپے، ادویات میں 65 ارب، ٹائرز اورلبریکنٹس کے شعبے میں 106 ارب کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے، ریسرچ ادارے ایسپاس نے ٹیکس چوری سے متعلق رپورٹ جاری کر دی اور کہا کہ چوری روک کر تعلیمی بجٹ 10گنابڑھایاجاسکتاہے،اشفاق تولہ نے کہا کہ اسمگلنگ،ٹیکس چوری خاتمے کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں،رپورٹ کے مطابق رئیل سٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کمزور قانون سازی، پراپرٹی کی خریداری میں ہیر پھیر اور نقد لین دین سے ہوتی ہے۔ رئیل سٹیٹ سیکٹر میں دستاویزات اور قوانین کے نفاذ سے ٹیکس وصولی کی مد میں مزید 500 ارب تک حاصل ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہو اہے کہ سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ 240 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ٹائروں کی مارکیٹ کا 65 فیصدحصہ غیر قانونی یا سمگل شدہ ٹائروں پر مشتمل ہے۔ جبکہ اس وقت کل کھپت کا صرف 20 فیصد مقامی طور پر تیار کیاجا رہا ہے اور 15 فیصد قانونی طور پر درآمد کیا جاتا ہے، ٹائر کی درآمد کا 25 فیصد انڈر انوائس ہے جس سے حکومت کو مجموعی طور پر 50 ارب روپے کا سالانہ نقصان ہورہاہے۔ رپورٹ کے مطابق لبریکنٹس انڈسٹری نے گزشتہ مالی سال میں 187 ارب روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔اس وقت لبریکنٹس انڈسٹری کا 70 فیصد قانونی جبکہ30 فیصد مارکیٹ غیر قانونی ہے۔ غیر قانونی لبریکنٹس کی تجارت پر قابو پانے سے حکومتی خزانے میں 56 ارب روپے کا اضافہ ممکن ہے۔
کراچی نئے مالی سال میں زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آبادڈیمڈ ڈیوٹی کٹوتی کی تجویز، 6ارب ڈالر ریفائنری اپگریڈ منصوبہ پھر بحران کا شکار ،حکومت کی ڈیمڈ...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
انصار عباسیاسلام آباد:…وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
اسلام آباد ایران کا روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان...