اسلام آباد (مہتاب حیدر ) حکومت نے تمام اقسام کے اثاثوں پر انکم ٹیکس لگانے اورود ہولڈنگ ٹیکسوں میں اضافہ تجویز کیا ہے ۔ یہ تمام محصولات 24۔2023ء کے بجٹ میں عائد کئے جائیں گے۔ حکومت کامنصوبہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی گریڈ ایک سے گریڈ 16تک تنخواہوں میں 30فیصد اور گریڈ 17سے گریڈ22تک 20فیصد اضافہ کیا جائے اور ساتھ ہی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی بڑھا دی جائے ۔ حکومت نے وصولیوں کا ہدف 9.2ٹریلین روپے رکھا ہے ۔ جسے آئی ایم ایف کی سفارشات کے تحت 9.3ٹریلین سے 9.5ٹریلین روپے تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔ تا ہم آئی ایم ایف سے اسٹاف سطح پر سمجھوتے اب بجٹ اعلان کے بعد ہی ممکن ہے ۔ اب تک وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام کے ساتھ آئی ایم ایف کے آپریشنل(فعال) مذاکرات ہوچکے ہیں ۔ حکومت نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی(پی ڈی ایل ) ابتدائی طور پر50روپے سے بڑھاکر 55یا60روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26 نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...