بغداد / کربلا (نیوز ایجنسیز،صالح ظافر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے دوران کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے مرکز ، نجف میں نیا قونصلیٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جس کے تحت پاک عراق بزنس فورم اور پاک عراق بزنس کونسل بنے گی ۔ وزیر خارجہ بلاول نے روضہ حضرت علی ؓ اور امام حسین ؓ پر بھی حاضری دی اور مناجات پڑھیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ عراق کے موقع پر بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ پاک عراق بزنس فورم اور دونوں ملکوں کے درمیان بزنس کونسل کے قیام کا بھی اعلان کیا۔سفارت خانے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتا بھی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بغداد میں پاکستان سفارت خانے کے کمپلیکس کی تعمیر انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایمبیسی کمپلیکس عراق اور پاکستان کے عوام، تاجر برادری سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے معاون ہوگا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ عراق کے دوران سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل پاکستانیوں کیلئے ویزہ کے خاتمہ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے گئے جبکہ پاکستان اور عراق کے چیمبرز آف کامرس اور کلچرل تعاون کے الگ الگ معاہدوں پردستخط کیے۔وزیر خارجہ نے کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے مرکز اور نجف میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کا اعلان بھی کیا۔دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، موسمیاتی تغیر، تعلیم، صحت اورعراقی ترقیاتی کوریڈور میں پاکستانی محنت کشوں کی شمولیت سمیت اہم امور پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔دورے میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔سفارتی ماہرین کے مطابق اس دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان قربتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...