قلات‘ مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا

08 جون ، 2023

قلات(آن لائن)قلات سے نامعلوم مسلح افراد نے 6مزدوروں کو اغوا کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افرادنے تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر کام کرنے والے چھ مزدوروں کو اغواکرلیا۔ منگچر لیویز کے مطابق گزشتہ رات قلات سے 160 کلو میٹر دور سب تحصیل گزگ میں چشمہ کی صفائی پر کام کرنے والی مقامی کمپنی کے 6 مزدوروں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا اور چشمہ کی کھدائی کرنیوالی بھاری مشینری کو بھی نذرآتش کر دیاگیا۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔