کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ نو مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کوئی ماورائے آئین و قانون کام نہیں کیا جائے گا، ہیومن رائٹس کہاں گھروں میں آگ لگانے کی اجازت دیتے ہیں، بجٹ میں کسان اور غریب آدمی کو تحفظ دیا جائے گا ،امیروں اور سرمایہ کاروں کیلئے بجٹ میں چھوٹ نہیں ہوگی، روس سے تیل سستا آرہا ہے قیمتوں میں کمی ہوگی، ترکمانستان کے ساتھ تاپی گیس پائپ لائن معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے ہر ٹرانسفارمر پر الیکٹرانک میٹر لگانے کی تجویز ہے۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور اور صدر کراچی چیمبر آف کامرس طارق یوسف بھی شریک تھے۔ طارق یوسف نے کہا کہ رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے حکم پر عملدرآمد کریں گے، سردیوں اور گرمیوں میں آٹھ بجے کا مطلب مختلف ہوتا ہے، آج آٹھ بجے مغرب ہورہی ہے چار مہینے بعد آٹھ بجے عشاء ہورہی ہوگی، صنعتی ترقی کیلئے انرجی کی لاگت انتہائی اہم ہے۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...