بشریٰ بی بی کا برطانیہ کی ایجنسی کیساتھ تصفیے پر لاعلمی کا اظہار

08 جون ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے جاری کردہ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے تصفیہ کے بارے میں معلومات نہیں،شامل تفتیش کرنے کیلئے ٹھوس مواد مہیا کریں،باپردہ خاتون ہوں ،آج شوہرکیساتھ پیش ہوں گی،بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہیں ہوئیں مگر انہوں نے اپنا جواب جمع کروا دیا، جس میں کہا گیا کہ باپردہ خاتون ہوں شوہر کے ساتھ 8 جون ہی پیش ہوںگی، جبکہ نیب راولپنڈی انہیں 13 جون کو طلبی کا نیا نوٹس بھیج چکا ہے،بشریٰ بی بی کے جواب میں کہا گیاہے کہ میری نیب طلبی کی تاریخ والے دن ہی آپ نے میرے شوہر کو بھی طلب کر رکھا تھا ۔