مبینہ رشوت، بزدار، فرح، بشریٰ بی بی کے بیٹے کیخلاف مقدمہ

08 جون ، 2023

لاہور (نمائندہ جنگ)محکمہ اینٹی کرپشن نےپنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لیکر تعیناتیوں کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار،فرح گوگی اوربشریٰ بی بی کےبیٹےابراہیم مانیکا سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اینٹی کرپشن حکام کےمطابق بیوروکریٹ احمد عزیز تارڑ اور صالحہ سعید روپوش، مقدمہ میں ابراہیم مانیکا،خواجہ سہیل، طاہرخورشید، عثمان معظم بھی نامزد کیا گیا، رشوت ستانی کامقدمہ طویل انکوائری کےبعددرج کیاگیا۔تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں درج مقدمے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بیورو کریٹ بھی شامل ہیں۔