اسلام آباد(عمرچیمہ) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چند فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی ہے جن میں اس نے عمران خان کو ضمانت عام دینے والے ججوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے اور اپنی علاقائی حدود سے باہر نکلنے کا ملزم قراردیا ہے۔یہ اپیلیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے دو کیسز کے حوالے سے دائرکی گئی ہیں ان میں سے ایک عمران خان نیازی بنام ریاست اور دوسری عمران خان نیازی بنام انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ہے۔ اول الذکر کیس میں درخواست دہندہ عمران خان نے اپنے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں رجسٹر ہونے والی 6 ایف آئی آرز میں راہداری ضمانت طلب کی تھی۔ 12 مئی کو بینچ کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ درخواست دہندہ’’ کو 5 مئی کو یا اس کے بعد دائر ہونے والے فوجداری مقدمات یا ایم پی او میں گرفتار نہ کیاجائے۔دریں اثنا درخواست دہندہ سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ 15 مئی کو عدالت میں پیش ہو۔ دوسرے مقدمے میں عمران خان نے کورٹ سے اس ہدایت نامے کی استدعا کی گی کہ عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ سے ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز کاریکارڈ طلب کرے اور انہیں کسی ایسے کیس میں گرفتار نہ کیاجائے جو ان کی گرفتاری کے بعد رجسٹر کیا گیا تھا۔ ان مقدمات میں دائر کی گئی اپیلوں میں حکومت نے کہا ہے کہ ملزم عمران خان کو کسی قانونی شق کے بغیر ضمانت عام کا تحفظ دینا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور قانون کا غلط استعمال ہے۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26 نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...