اقتصادی سروے آج، حکومتی اقدامات اور رجحانات کا احاطہ کیا جائیگا

08 جون ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) رواں مالی سال23 - 2022کاقومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارآج جمعرات کو سہ پہر4بجکر10منٹ پرپاک سیکرٹریٹ کے پی بلاک کے آڈیٹوریم میں اقتصادی سروے کے اجراء کی تقریب کی صدارت کریں گے۔رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 0.29فیصد رہی ، زراعت کی شرح نمو 1.55فیصد ، صنعت کی شرح نمومنفی 2.94فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 0.51فیصد رہی ، قومی اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کے دوران اہم سماجی و اقتصادی اہداف اور مختلف شعبوں میں پیشرفت کی تفصیلات شامل ہوں گی۔