190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین اور انکی اہلیہ کو 13 جون کو طلب کرلیا

08 جون ، 2023

لاہور (نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو ٹیم نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس موصول کرا دیا۔نیب ٹیم زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچی جہاں طلبی نوٹس موصول کرایا جو ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اوربشریٰ بی بی 13 جون کو نیب میں پیش ہوں۔نیب کی ٹیم نوٹس وصول کرانےکے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔