نئے بجٹ میں نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کا امکان

08 جون ، 2023

کراچی(این این آئی)نئے بجٹ میں نان فائلرز کیلئے باہر سے گاڑی منگوانے پر ایڈوانس انکم ٹیکس دگنا کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔ دستاویزات کے مطابق انجن کپیسٹی کے بجائے خریداری رسید پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری،ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔