ایران کے نئے نامزد سفیر رضا امیری ذمے داریاں سنبھالنے پاکستان پہنچ گئے

08 جون ، 2023

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان کے لئے ایران کے نامزد سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اپنی ذمے داریاں سنبھالنے اسلام آباد پہنچ گئے وہ کچھ دنوں میں صدر مملکت سے جلد ہی ملاقات کرکے اپنی سفارتی دستاویزات پیش کریں گے۔ نامزد سفیر پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی کی جگہ ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ ایران کے نامزد سفیر کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان بھیجنے سے قبل ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایران میں اسلامی قوانین کے نفاذ کے بارے میں مثبت انداز میں نمائندگی کریں۔