لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بنچ نےوزیر آباد عمران خان فائرنگ کیس میں پراسیکیوشن کو 27 جون تک ریکار ڈ پیش کرنیکی مہلت دیدی،عدالت نے مقدمے کا آج پھر ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ پیش کرنا پراسکیوشن کی ذمہ داری،ریکارڈ نہ ہو توکا فیصلہ کیسے ہوگا؟ سرکاری وکیل نے گذشتہ سماعت پر بھی کہا تھا کہ ریکارڈ نہیں آسکا ہے، آج نیاسرکاری وکیل آگیا ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ نئی جے آئی ٹی کے سربراہ سید خرم کا کہنا ہے کہ پچھلی جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر ریکارڈ نہیں دے رہے، عدالت نے کہا کہ ریکارڈ پیش کرنا پراسکیوشن کی ذمہ داری ہے، ریکارڈ نہ ہوگا تو کیس کا فیصلہ کیسے ہوگا؟ وکیل ملزم میاں داؤد نے موقف اپنا یا کہ پولیس نے طیب بٹ کو4 نومبر2021 سے گرفتار کر رکھا ہے، تحریک انصاف کی قیادت کی ایما پر جے آئی ٹی نے طیب بٹ کی 10 جنوری کو گرفتاری ظاہر کی، جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر نے تحریک انصاف کی قیادت کی ایما پر طیب بٹ پر تشدد کر کے مرضی کے بیانات لئے، اسکیوشن نے طیب بٹ پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120 بی کے تحت سازش کا کردار لکھا ہے، وقوعہ میں طیب بٹ کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اجتماعی ذمہ دار کا کردار بھی لکھا گیا ہے۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے میں کمرشل پلاٹ کی خریداری میں فراڈ کے کیس میں21برس پرانی اپیل پر ہرجانے کی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان اپنے اولین غیر ملکی دورے پر اتوار کو ملیشیا کے دارالحکومت...
کراچی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا،رواں ماہ کے اختتام تک ادارہ نئے...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں اراکین نے سینیٹ کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی حمایت کرتے ہوئے قرار دیا ہے...
لاہور 21جون کو سال کا سب سے طویل دن اور سب سے مختصر رات ہو گی۔ ماہرین فلکیات کےمطابق آج دن کا دورانیہ 13گھنٹے...
کراچیانسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالی تین خواتین سمیت4مسافروں کو آف لوڈ کر دیا...
اسلام آباد فنانس بل 2026-27میںڈائریکٹوریٹ جنرل اِن لینڈ ریونیو کے قیام کی تجویز پیشکی گئی ہے جبکہ بعض موجودہ...
اسلام آباد فنانس بل 2026اِن لینڈ ریونیو افسران اور عملے کیلئے یونیفارم متعارف کرانے کی تجویز،فنانس بل 2026-27میں...