کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی اور لانڈھی کے لاکھوں افراد اب تک پیپلز بس سروس سے محروم ہیں حکومت سندھ نے شہرکے بہت سے علاقوں کے لیے پیپلز بس سروس کے روٹس کا آغاز کردیا ہے لیکن لانڈھی کورنگی کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد جن میں سب سے زیادہ ملازمت پیشہ افراد ہیں پیپلز بس سروس سے تا حال محروم ہیں لانڈھی کورنگی کے عوام کا مطالبہ ہے کہ لانڈھی کورنگی تا ٹاور پیلپز بس سروس شروع کی جائےپیٹرول مہنگا ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا ہے لانڈھی کورنگی سے ٹاور تک محض ایک کوچ چلتی ہے جو زیادہ کرایہ لینے کے باوجود مسافروں کو سیٹ بائی سیٹ نہیں لیکر جاتی جبکہ صدر ،آئی آئی چندریگر روڈ ،بولٹن مارکیٹ ،ایم اے جناح روڈ اور ڈاکیارڈ کی ترف روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں گاڑیاں کم ہونے کے باعث مسافر کھڑے ہوکر اور لٹک کر اذیت کے عالم میں سفر کرتے ہیں پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا ہے کوچ کے کنڈکٹرز کا رویہ بھی مسافروں کےصحیح نہیں ہوتا اور وہ من مانا کرایہ وصول کرتے ہیں لوگوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی کورنگی سے ٹاور تک پیپلز بس سروس شروع کی جائے۔
لاہورقائد محمد نواز شریف اور حیدر علییوف کی دیرینہ دوستی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے باکو میں مریم نواز...
ریاضسعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہےعمرہ سیزن 1448ھ کی تاریخیں مقرر کردی گئیں ہیں، عمرہ زائرین15ذوالحج 1448ھ...
کراچی اتوار کو ملک بھر سے 389پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ اندرون ملک کی 22اور یو اے ای کی 30سمیت 82 پروازیں منسوخ کی...
کراچی ہنڈی حوالہ کے ملزمان کی فائننشل اسکروٹنی، ٹیکنیکل انیلسز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ڈیفنس کے علاقے بدر...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے کے موقع پر اپنے...
اسلام آ باد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے مہنگائی کے خلاف 22مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان...
کراچی شپنگ کمپنیوں کا سڑکوں کا استعمال، خلیج میں مال برداری کرائے آسمان پر، ایران جنگ کے باعث ہرمز کے قریب...
کراچیپنجاب سے کراچی والوں کے لیے فلم’’ سائیکو‘‘ کا تحفہ لایا ہوں،روایتی گانوں اور ساڑھی والی فلم بھی بنا...