واشنگٹن (اے ایف پی) مصنوعی ذہانت نے خود کو میڈیکل امیجنگ پڑھنے میں کارآمد ثابت کیا ہے اورحتیٰ کہ دکھایا ہے کہ یہ ڈاکٹروں کے لائسنسنگ امتحانات میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ اب، ایک نئےاے آئی ٹول نے ڈاکٹروں کے نوٹس کو پڑھنے اور مریضوں کی موت کے خطرے، اسپتال میں دوبارہ داخلے، اور ان کی دیکھ بھال کے لیے اہم دیگر نتائج کا درست اندازہ لگانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔این وائی یو گروسمین سکول آف میڈیسن کی ایک ٹیم کاڈیزائن کردہ یہ سافٹ ویئر فی الحال نیویارک بھر میں یونیورسٹی سے منسلک اسپتالوں میں زیر استعمال ہے، امید ہے کہ یہ صحت کی دیکھ بھال کا ایک معیاری حصہ بن جائے گا۔ گزشتہ روز جریدے نیچر میں اس کی پیشین گوئی کی قدر پر ایک مطالعہ شائع ہوا۔ این وائے یونیورو سرجن اور کمپیوٹر سائنس دان سرکردہ مصنف ایرک اورمن نے خبررساں ادارےاے ایف پی کو بتایا کہ اگرچہ اے آئی کے بغیر پیش گوئی کرنے والے ماڈل ایک طویل عرصے سے طب میں موجود ہیں، لیکن ان کا عملی طور پر استعمال کم ہی کیا گیا ہے کیونکہ انہیں جس ڈیٹا کی ضرورت ہے اس کے لیے پیچیدہ تنظیم نو اور فارمیٹنگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ این وائے یو ٹورن نامی بڑے لینگوئج ماڈل کو 387,000 افراد کے ہیلتھ ریکارڈز سے لاکھوں کلینکل نوٹس پر تربیت دی گئی جنہیں جنوری 2011 اور مئی 2020 کے درمیان اسپتالوں میں مریضوں کی نگہداشت کے دوران حاصل کیا گیا۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
کراچی ملک کے تمام ایئرپورٹ سے گزشتہ24گھنٹے کے دوران 399 پروازیں آپریٹ جبکہ72منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے...
کراچی منشیات فروش انمول پنکی کے نام سے ڈراما بنایا جائے،احمد شاہ ،منشیات فروشوں کے خلاف ڈراما بنانا وقت کی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔ نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی...
کراچی جیو بابر جاوید کے ڈرامے ہمراہی میں غازی یوسف کے کردار کو شاندار پذیرائی مل رہی ہے، سوشل میڈیا پر مجھے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو...
کراچی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی...
اسلام آباد پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جنرل باڈی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، ہارون الرشید...