اسلام آباد ( رپورٹ،حنیف خالد )سعودی عرب سے آئے ہوئے گاکا ایوی ایشن سکیورٹی کے مہمان وفد نے دورے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں وفد نے پہلے مرحلے میں کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔وفد نے سعودی ایئر لائنز کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ مہمان انسپکٹرز نے ہوائی اڈے پر مسافروں اور کارگو سے متعلق سکیورٹی ،کیٹرنگ اور سامان کی حفاظت سے متعلق کئے گئے مختلف انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیکورٹی وفد نے سیکیورٹی کے حوالے سے مستقبل کے لئے چند سفارشات بھی پیش کیں۔پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر آٹھ رکنی مہمان وفد کراچی سےواپس سعودی عرب واپس روانہ ہوگیا۔ʼگاکاʼکا سکیورٹی وفد 13 جون کو اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ پاکستان آئے گا اورلاہور، سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں کا دورہ کرے گا۔
کراچیبھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے موہن جو دڑو کے حوالے سے دعویٰ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
کراچی یکم جون سے "جیو" کا ڈبل دھماکا، "ضبط" اور "تپش" کا آغاز، ڈرامہ سیریل "ضبط" روزانہ شام7بجے نشر کی جائیگی،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
کراچی24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے383پروازیں آپریٹ 75 منسوخ کی گئیں، 2پروازوں کی متبادل لینڈنگ۔ موسمی خرابی پر...
گمبٹ جونیئر ذوالفقار بھٹو کا گمس اسپتال کا دورہ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق...
ٹیکساس صدر ٹرمپ کے دور میں آئیسکی 5لاکھ گرفتاریاں، 700سے زائد امریکی شہری ہونیکا انکشاف! وائٹ ہاؤس کی نئی...
حیدرآباد جیوفلمز اور فلم والا کی پیشکش ”زومبیڈ“ فلم کی اسٹار کاسٹ اچانک حیدرآباد کے سینما ہال پہنچ...