کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہو گیا،یورو کی قیمت میں 7.90روپے کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 8.40روپے گھٹ گئی ،بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 20 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 286.20 روپے سے بڑھ کر 286.40 روپے اور قیمت فروخت 286.80 روپے سے بڑھ کر 287.00 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 298.00 روپے سے کم ہو کر 297.00 روپے اور قیمت فروخت 301.00 روپے سے کم ہو کر 300.00 روپے ہو گئی ہے ،یورو کی قیمت خرید 7.80 روپے کی نمایاں کمی سے 317.80 روپے سے کم ہو کر 310.00 روپے اور قیمت فروخت 7.90 روپے کی کمی سے 321.00 روپے سے کم ہو کر 313.10 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 8.30 روپے کی کمی سے 369.30 روپے سے کم ہو کر 361.00 روپے اور قیمت فروخت 8.40 روپے کی کمی 373.00 روپے سے کم ہو کر 364.60 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا بدھ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 32 پیسے کے اضافے سے 286.88 روپے ہو گیا۔
کراچی حکومت سندھ نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں بھی جلد پنک اسکوٹیز تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا...
کراچی باپ بیٹی کی کشمکش نے 18ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا، فیڈیلیٹی سربراہ کو ابتدا میں...
کراچیایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی نے 10ملین روپے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں دو ملزمان کو...
اسلام آباد حکومتِ پاکستان نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے...
کراچی پاکستان دنیا کے ان 16ممالک میں شامل ہے جہاں مسافر گاڑیاں، لائٹ کمرشل وہیکلز، ٹرکس اور بسیں تیار کی جاتی...
اسلام آباد بھارتی فضائیہ کو چار ماہ کے اندر چوتھے بڑے طیارے کے حادثے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس نے سکواڈرن کی...
اسلام آ باد پاکستان میں ہفتہ کے روز ذیقعدہ 1447ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ یکم ذی القعدہ آج 19اپریل بروز اتوار...
کراچی امریکی سینٹرل کمانڈ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع میں اب تک تقریباً 400امریکی فوجی زخمی ہو...