اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے مالی سال 2023-24ء کیلئے حکومت نے 1150ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 26ارب سے131فیصد بڑھا کر 60ارب کر دیا ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ صرف دو سال کے عرصے میں ترقیاتی بجٹ میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اور محصولات سنیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ پاکستان اکنامک سروے 2022-23ء کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے مالی سال 2022-23ء کو مشکل سال قرار دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ سابقہ حکومت نے 83ارب ڈالر کی غیر ضروری درآمدات‘ 50ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ 2021-22ء کی آخری سہ ماہی کیلئے ایک پیسہ بھی ادا کرنے کیلئے اُس وقت کی فنانس ڈویژن کی نااہلی اور گزشتہ سال کے تباہ کن سیلابوں کا سامنا کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو 84ارب ڈالر کی درآمدات کی وجہ سے پچاس ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے آخری سال میں سامان تعیش‘ لگژری آیٹمز کی امپورٹ کی اجازت دی تھی‘ 84ارب ڈالر کی درآمدات نے ملک کو شدید معاشی بحران میں دھکیل دیا جس نے تمام زرمبادلہ کے ذخائر کو کھا لیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث 2021-22ء کی آخری سہ ماہی کیلئے کوئی ترقیاتی بجٹ نہیں دیا گیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں ہونیوالی شدید بارشوں اور خوفناک سیلاب کی صورت میں بڑی تباہی ہوئی۔ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کو تقریباً اکتیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2017-18ء میں انہوں نے ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا تھا۔ جب گزشتہ سال 11اپریل 2022ء کو موجودہ حکومت برسراقتدار آئی تو اُس کا حجم 550ارب روپے تک رہ گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2023-24ء کیلئے حکومت نے 1150ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ صرف 2سال کے عرصے میں ترقیاتی بجٹ میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے دو سالوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 26ارب سے بڑھا کر 60ارب روپے کر دیا ہے۔ اس سے تقریباً 131فیصد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی یوتھ‘ سرسبز انقلاب‘ سٹارٹ ایپس اور تعلیم سے متعلق ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے تقریباً اسی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پہلی بار ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کا ہمارے نوجوانوں اور مستقبل سے براہ راست تعلق ہے۔
اسلام آ باد ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اچھی خبر ہے کہ گریڈ اکیس سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس...
اسلام آباد کابل میں افغان عبوری حکومت کے وزیر مہاجرین خلیل حقانی کا قتل طالبان کیلئے یقینی طور پر ایک بری...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبر کو بلانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص جارحانہ طرز عمل میں تبدیلی‘ پارلیمانی اور مرکزی رہنمائوں...
اسلام آباد ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے 204آڈیٹرز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی .وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن،...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ چین کے تیسرے روزشنگھائی میں چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دورے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وزراء کی عدم موجودگی پر ممبران نے کڑی تنقید کی، ڈپٹی سپیکر بر ہم اور...