2میڈیکل سٹوروں،موبائل شاپ ، گودام اور بوتیک میں ڈاکے

10 جون ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر ) ہربنس پورہ میں ڈاکو یعقوب کے گھر سے 3لاکھ 10ہزار ، زیورات اور دیگر سامان ، مزنگ میں بشیر نواز سے ڈاکو 75 ہزار روپے،شاہدرہ میں عظمت علی کی دکان سے 68ہزار ،شاہدرہ میں سبحان کامران کے میڈیکل سٹور سے 93ہزار بادامی باغ میں ڈاکو حامد شبیر کے میڈیکل سٹورسے 1لاکھ 5ہزار ،جوہر ٹاون میں تاجدار کی موبائل شاپ سے1 لاکھ 3ہزار روپے سندر میں ڈاکو ابصار کے گودام سے 50ہزار ،کوٹ لکھپت کے میں ڈاکو عابد بشیر کی بوتیک سے 3لاکھ 21ہزار روپے،نشتر کالونی میں ڈاکو شوکت علی کے ٹرانسپورٹ آفس سے چار موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے شاہدر ہ میں سجاد بٹ، رائیونڈ اللہ وسایا اور ستوکتلہ میں اکبر سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھن گئی جبکہ ڈیفنس بی میں چور عائشہ ن کی کار ،ڈیفنس، لاری اڈا، مصطفی ٹاون، ہنجروال،جوہر ٹاون، مزنگ، لوئر مال سے کاریں اور لٹن روڑ، مزنگ، لوئر مال، اسلام پورہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس،نواں کوٹ، سندر، ڈیفنس سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔