پنجاب یونیورسٹی کاطالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کرجاں بحق

10 جون ، 2023

لاہور( خبرنگار،کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں طالبعلم ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی گلگت بلتستان کارہنے والاتھا۔ غلام مہدی دوست کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے طالبعلم کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑگیا۔یاد رہے اس سے قبل بھی ایک طالب علم یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تھا۔