آئی جی سے سندھ پولیس کے زیر تربیت افسروں کی ملاقات

10 جون ، 2023

لاہور (کرائم رپورٹر ) سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈٹس نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ نوجوان افسران کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز، آئی ٹی اصلاحات، پیپر لیس ورکنگ اور دیگر جدید پراجیکٹس بارے بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان افسران کو اپنے دفتر میں پولیس ڈیش بورڈ کے فیچرز، مانیٹرنگ میکانزم اور ورکنگ بارے آگاہ کیا ۔ آئی جی نے کہاکہ سندھ پولیس کے نوجوان افسران کو فیلڈ پولیسنگ کا حقیقی تجربہ دینے کیلئے 14روز کی انٹرن شپ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے نوجوان افسران کو پنجاب پولیس کے جدید سافٹ وئیرز اور خدمت پورٹل بارے آگاہ کیا۔ اے آئی جی کمپلینٹس شاکر احمد شاہد نے 1787 کمپلینٹ سسٹم کی ورکنگ اور شکایات ازالے کے میکنزم بارے لیکچر دیا۔