ایل پی جی کی غیرقانونی فروخت کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت

10 جون ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر ( ڈی آئی جی آپریشنزلاہور عمران کشور نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں کے افراد کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ پولیس افسران غیر معیاری سلنڈرز اورایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔