لاہور(محمد صابر اعوان سے ) ڈاکٹرز کی تنظیموں اور ینگ ڈاکٹرز نے وفاقی بجٹ کو صحت کے شعبوں، امراض کی تحقیق ،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے مایوس کن قرار دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی، پی ایم اے کے ترجمان ڈاکٹر شاہد چوہدری، ڈاکٹر اظہار چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صحت کےترقیاتی منصوبوں پر کوئی بجٹ مختص نہیں کیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ بیماریوں پر پیسے لگانے کی بجائے بیماریوں کی روک تھام کے لئے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ڈاکٹر عاطف چوہدری اور ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 35فیصد اضافہ کم ہے جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ بہتر اقدام ہے مگر بجٹ میں صحت کے شعبے میں نئی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ۔
لاہور UET لاہور نے ECAT خزاں 2026 کے نتائج جاری کر دیے ECAT میں کل نمبر 400 مقرر کیے گئے محمد صہیب 396 نمبر لے کر پہلی...
لاہور سرکاری میڈیکل کالجز میں نشستوں میں اضافے کا معاملہ سے محکمہ صحت نے پی ایم ڈی سی کو یاددہانی کا مراسلہ...
لاہوروزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس پنجاب ڈویلپمنٹ پلان بارے اہم اجلاس...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی ہمشیرہ، وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کی بھانجی مسز ملک عبد...
لاہور لاہور ایئرپورٹ سے پری حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 101 پروازیں...
لاہورلاہور کی تاریخی بادشا ہی مسجد میں تقریباً ڈیڑھ صدی سے موجود تبرکاتِ مقدسہ کو ایک طویل عرصے کے بعد جدید...
لاہورصوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت پنجاب آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن اتھارٹی کا ایک اہم...
لاہور77 ارب سے شروع کیا جانے والا وزیر اعلی پنجاب کا لوکل روڈ پروگرام بر ق رفتاری سے جاری ہے . اس ضمن میں ایک اہم...