پاک چین اکنامک کوریڈور انڈسٹریل مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 44 ملین مختص ،سفیران کو 96کروڑ ملیں گے

10 جون ، 2023

اسلام آباد ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) پاک چین اکنامک کوریڈور انڈسٹریل مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 44ملین مختص،سفیران کو 96 کروڑ،ملیں گے۔ وفاقی بجٹ میں سرمایہ کاری بورڈ کےمنصوبوں کیلئے 1114ملین ،نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن کیلئے 8 ارب 85 کروڑ رکھے گئے، آئندہ مالی سال 24-2023کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے 2جاری اور 2 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1114.760ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ترقیاتی پروگرا م کی دستاویز کے مطابق چین پاکستان اکنامک کوریڈور انڈسٹریل کارپوریشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 44.368ملین روپے جبکہ سیکٹر میپنگ اینڈریگولیٹری ٹرانسفارمیشن (سمارٹ) کیلئے 150ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔