اسلام آباد(شکیل اعوان ،خصوصی رپورٹر)نئے مالی سال 2023،24کے بجٹ میں پاکستان بیت المال کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا جا رہا ہے گزشتہ مالی سال 22،23 میں بیت المال کا بجٹ 6 ارب روپے تھا جو اب بڑھا کر 10 ارب کر دیا گیا ہے 4 ارب روپے کا ا ضافہ کر دیا گیا ہے ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا میں وزیر خزانہ کا خصوصی مشکور ہوں جنہوں نے بہت اچھا اضافہ کیا ہے اور انشاللہ میرٹ پر پہلے بھی کام ہو رہا تھا اب بھی کیا جائے گا،نئے مالی سال میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے بجٹ میں ایک کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے گزشتہ مالی سال 22،23 کا بجٹ 27کروڑ تھا اب 28کروڑ کر دیا گیا ہے نئے مالی سال میں لوک ورثہ کے بجٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے گزشتہ مالی سال22،23 میں 1کروڑ 50 لاکھ تھا جو اب بڑھا کر ایک کروڑ 67لاکھ 78ہزار روپے کر دیا گیا ہےجبکہ لوک ورثہ نے ایک سو چھیانوے 500ڈیمانڈ کیا تھا۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیسے؟ امریکی فوجی حکمت عملی سامنے آگئی ،درجن سے زائد جنگی جہاز سے زیادہ...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...
اسلام آبادملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4ہزار600روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برا ٓمد کے متعلق اہم فیصلے کے لئے آج بدھ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...