اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) و فاقی بجٹ 2023-24 میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شہریوں سے کھربوں روپے بٹورنے کا پلان تیار کیا ہے ، آئندہ مالی سال پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق قدرتی گیس پر رائلٹی کی مد میں 75 ارب روپے وصولی کا ہدف اور نیشنل گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 40 ارب روپے وصولی کا ہدف رکھا گیا جبکہ خام تیل پر ونڈ فال لیوی کی مد میں 35 ارب روپے وصولی کا ہدف رکھا گیا ۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 50 ارب روپے وصولی اورایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 12 ارب روپے وصولی کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔بجٹ دستاویز ات کے مطابق پٹرولیم سیکٹر کیلئے 53 ارب 60کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز کی گئی ہے ۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیسے؟ امریکی فوجی حکمت عملی سامنے آگئی ،درجن سے زائد جنگی جہاز سے زیادہ...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...
اسلام آبادملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4ہزار600روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برا ٓمد کے متعلق اہم فیصلے کے لئے آج بدھ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...