سرکاری ملازمین کے 6منجمد الائونسز میں بھی اضافہ

10 جون ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سرکاری ملازمین کے 6؍ منجمد الائونسز میں بھی اضافہ کردیا گیا ، ڈیوٹی اسٹیشن سے باہر سرکاری سفر اور رات کے قیام کے ڈیلی الائونس اور مائیلج الائونس میں 50فیصداضافہ کر دیاگیا ، ایڈیشنل چارجز ، کرنٹ چارج، ڈیپوٹیشن الائونس میں 50فیصد اضافہ کر کے 12ہزار روپے سے بڑھا کر 18ہزار روپے کر دیاگیا ، آرڈرلی الائونس کو بڑھا کر 25ہزار روپے کر دیاگیا ، اسپیشل کنوینئس الائونس میں 100 فیصد اضافہ کر کے چار ہزار روپے کر دیاگیا ، ملٹری کے کنسٹنٹ اٹنٹڈ الائونس کو 7ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے کر دیاگیا ۔ مجاز پنشنرز کے ڈرائیور الائونس کو 14ہزار روپے سے بڑھا کر 21ہزار روپے کر دیاگیا ۔