جنوبی پنجاب میں ریڈار سسٹم کی تنصیب کیلئے 49 اعشاریہ 17 ملین روپے مختص

10 جون ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی بجٹ 2023 -2024 میں جنوبی پنجاب میں اہم منصوبوں کے لئےکروڑوں روپے کی رقم بھی مختص کر دی گئی ہے ، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملتان میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر (ایس ایم ای )بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے قیام کے لیئے 15 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ، جبکہ جنوبی پنجاب میں موسم اور سیلاب کی وارننگ کے لئے ریڈار سسٹم کی تنصیب کے لئے 49 اعشاریہ 17 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت ملتان میں ریجنل فلڈارلی وارننگ سینٹر کے قیام عمل میں لایا جائے گا ، ملتان سکھر موٹروے پر موسم سرویلینس ریڈارز کی تنصیب کا منصبہ بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے ، جبکہ چائنا پاکستان جوائنٹ ایگریکلچر لیبارٹری کے ملتان میں قیام کے لئے بھی منصوبہ بجٹ میں شامل کیا گیا ہے بہاولپور میں وفاقی حکومت کی جانب سے انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصوبہ بھی بجٹ میں شامل ہے۔