وزیراعظم اقدامات کے تحت 80 ارب روپے کے 9 منصوبے شامل

10 جون ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بجٹ 2023.24 میں وزیراعظم اقدامات کے تحت بجٹ میں 80 ارب روپے کے 9 منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ بجٹ میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ چھوٹے قرضوں کیلئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ وزیر اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ پاکستان انڈومنٹ فنڈ برائے ایجوکیشن کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ وزیراعظم آئی ٹی اسٹارپ اور وینچر کیپیٹل پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ بجٹ میں وزیر اعظم اسپورٹس اقدامات کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ وزیر اعظم کے سبز انقلاب پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ۔