تعمیراتی ٹھیکوں میں سوا ارب کی کرپشن، پرویز الٰہی، مونس اور علی ساہی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

10 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کی شکایات پرنیب نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور مونس الہی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا،ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف مجموعی طور پر 226 ٹھیکوں میں فرنٹ مینوں کے ذریعے سوا ارب کی کرپشن و کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے، رشوت وصولی کیلئے وزیراعلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی نگرانی میں پورا گروہ سرگرم رہا،ایکسین رانا اقبال کیخلاف پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران و اہلکاروں سے تبادلوں کے عوض کروڑوں کی رشوت وصولی کا الزام ہے۔ٹرانسفرز کی مد میں وصول رقم محمد خان بھٹی کے ذریعے اعلیٰ حکام تک پہنچائی جاتی رہی۔ملزمان نے2021-22 کے دوران گجرات اور منڈی بہائوالدین میں 45 سکیمیں منظور کروائی گئیں۔سال 2022-23 کیلئے دونوں اضلاع میں 181 سکیمیں شامل کی گئیں ،وزیر اعلی آفس سے وزارت مواصلات کو 184 سمریوں کی منظوری کیلئے ڈائریکٹ احکامات بھی جاری کرواے گئے۔نیب لاہور نے اعلی ٰسطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی،تمام ملزمان کی جلد طلبی کا امکان ہے۔