دوست ممالک، قرض ری اسٹرکچرکیلئے بات کرنے کے مرحلے میں ہیں،اسحٰق ڈار

10 جون ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دوست ممالک سے ہم ابھی سے قرض کو ری اسٹرکچر کرنے کے لئے بات کرنے کے مرحلے میں ہیں۔ ہم اُنکے مکمل پیسے واپس کرینگے مگر قرض واپسی کا دورانیہ بڑھانے پر مذاکرات کرینگے، آئی ایم ایف کا9واں جائزہ اس ماہ ہونا چاہیے،ہم نے تمام شرائط پوری کی ہیں، آئی ایم ایف کو تو اس حکومت پر اعتمادہونا چاہیے،نہیں سمجھتا آئی ایم ایف کو اس بجٹ پرکوئی اعتراض ہونا چاہیے،آئی ایم ایف کا رویہ پاکستان کے ساتھ غیرمنصفانہ ہے،آئی ایم ایف نےبریک ڈاؤن مانگا جو ہم نے فراہم کردیاہے، بجٹ ٹیکس فری ہے، کوشش کی گئی ہے کہ بجٹ میں ریلیف دیا جائے، بجٹ ٹیکس فری ہے، کوشش کی گئی ہے کہ بجٹ میں ریلیف دیا جائے، اآئی ایم ایف کو مزید تفصیلات دینےکی ضرورت پڑی تو فراہم کردیں گے،آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں بھی ہوتا تب بھی پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلے اتوار کو وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی بات چیت ہوئی، میری ان کو آئیڈیل suggestion تھی کہ نواں ریویو جو بہت over due ہوچکا ہے اس کو کریں اس کے بعد آپ دسواں ریویو فوراً کریں میں آپ کو بجٹ کے نمبرز شیئر کرلوں گا، میں نے اس وقت تک شیئر نہیں کیے تھے، وزیرعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے اس نوٹ پر کہ آپ اگر ہم سے بجٹ کے نمبرز اور ان کی پالیسی کے حوالے سے جو مزید ڈسکشن کرنا چاہتے ہیں وہ ہوجائے تو نواں ریویو جون میں ہوجائے گا، ظاہر ہے پھر چونکہ وزیراعظم نے ان سے یہ طے کرلیا کہ میں وزیرخزانہ سے کہتا ہوں کہ آپ کو نمبرز دیدیں on this condition کہ نواں ریویو جون میں ہوگا ، پھر مجھے انہوں نے اطلاع دی میں نے اگلے ہی دن اتوار کو اپنے کولیگز کو فائنانس منسٹر میں بیٹھ کر ہم نے ان کو نمبرز بھیج دیئے، آپ کا جو سوال ہے کہ کیا وہ نمبرز وہی ہیں جو finally رول آؤٹ ہوئے ہیں، یہ نمبرز اس سے ذرا بہتر ہیں، میں نے نمبرز بھیجنے کے بعد اپنی مزید کوشش کی ظاہر ہے آپ کے پورے بجٹ کا جو نیٹ رزلٹ ہے، آپ نے ماشاء اللہ سارے نمبرز گنوادیئے اس کا نیٹ رزلٹ ہے آپ کا over all fiscal deficit کتنا ہوگا، پچھلے سال وہ تقریباً 7.9تھا یہ سال جو کلوز ہوگا یہ 7فیصد پر پراجیکٹ ہوا ہے،revised estimate کے حساب سے ، اگلے سال کا تقریباً 6.9تھا، ہم نے اپنی کافی زیادہ ورکنگ کی اس کو ہم 6.4 پر لے کر آئے ہیں، اخراجات میں کچھ کمی کچھ تھوڑے سے ریونیو میں ایڈجسٹمنٹ وہ ہم نے کی ہیں، وہ پازیٹو امپروومنٹس ہوں گی آئی ایم ایف کے نکتہ نظر سے۔