اسلام آباد (فاروق اقدس/ تجزیاتی رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جنہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں انتہائی قابل ماہر معاشیات اور بجٹ پیش کرنے میں غیرمعمولی تجربے اور مہارت کاحامل سمجھا جاتا ہے انہوں نے 2023-24 کا بجٹ بلاتکان اور پورے اعتماد کے ساتھ پیش کیا،بجٹ کو ایوان میں ہونے والی کارروائی کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ انتہائی پرسکون انداز میں پیش کئے جانے والا بجٹ تھا ’’ہنگامہ آرائی نہ شور شرابہ، نہ ہی نعرے بازی اور نہ ہی سپیکر ڈائس کا گھیرائو ہوا ایوان میں پی ٹی آئی کے ’’منحرفین اور اپوزیشن لیڈر‘‘ لاتعلقی کے ساتھ بیٹھے رہے ایوان اتنا پرسکون تھا کہ نوید قمر بار بار اپنی نشست پر اونگھ رہے تھے اور ایک مرحلے پر انہیں سوتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بڑی تعداد میں ارکان جن میں بعض وزراء بھی شامل تھے اپنے موبائل فونز پر مصروف تھے جبکہ کچھ بجٹ کی دستاویزات کے مطالعے میں۔ بہرحال یہ سارا منظر موجودہ حکومت اور قومی اسمبلی کے سپیکر کی خوش قسمتی کا باعث بنا کہ انہوں نے اپنے دونوں ادوار حکومت میں بغیر کسی ہنگامے، گالم گلوچ اور سالہا سال سے جاری اس موقعہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعات کا سامنا کئے بغیر بجٹ پیش کیا وگرنہ اب تک کی روایت تو یہ رہی ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے موقعہ پر بہرحال قومی اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے جو ہنگامہ آرائی ہوتی ہے بجٹ کے دستاویز اچھالی جاتی ہیں۔
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 17تا 22کے9افسران رواں سال 2025ء میں60 سال عمر پوری ہونے پرسروس...
اسلام آ باد ہیلتھ سروسز اکیڈمی پریئر لرننگ ریکگنیشن پروگرام کے تحت ایک منفرد ہیلتھ کیئر ورک فورس ایکسپورٹ...
راولپنڈی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال نےموضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات...
اسلام آباد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...