وزیراعظم نے بلوچستان عوامی پارٹی کو منالیا

10 جون ، 2023

اسلام آباد (فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے کے بعد اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ،وزیراعظم نے باپ کے رہنمائوں کومنالیا،جس کے بعد انہوں نے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قبل ازیں وفاقی حکومت سے ناراض بلوچستان عوامی پارٹی“ باپ “ کے صدرعبدالقدوس بزنجو نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کاحصہ نہیں بنے گی۔ بی اے پی اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے، دوسری جانب عبدالقدوس بزنجوکےفیصلے پر بلوچستان عوامی پارٹی کےارکان پارلیمنٹ نے اعتراض کرتے ہوئے پارٹی صدرکوبجٹ سیشن کابائیکاٹ نہ کرنےکامشورہ دیا تھا۔ باپ پارٹی کے ارکان نے تجویزدی کہ بجٹ اجلاس کےدوران ایوان میں رہ کراحتجاج کیا جائے، بائیکاٹ کاکوئی تاثرنہیں پڑےگا،احتجاج کیاجائے۔ ارکان نےکہا کہ باپ کےسیکرٹری جنرل منظورکاکڑ،عبدالقدوس بزنجو کو اپنی تجاویزسےآگاہ کریں گے۔ یاد رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے راکین اسمبلی نے گزشتہ روزہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا،اورقومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدس بزنجونے سینئرصوبائی وزیر نور محمد دمڑ پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے وزارت ترقی ومنصوبہ بندی کا قلمدان وآپس لے لیا تھا۔