صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس،ایک ارب روپے مختص

10 جون ، 2023

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار بجٹ میں ورکنگ جرنلسٹ کیلئے ہیلتھ انشورنس کیلئےایک ارب روپے مختص کی ہے۔ قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ورکنگ جرنسلٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں صحافیوں اور فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈمتعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ صحافیوں و فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں، اسپورٹس پرسنز اور طالب علموں کی فلاح کے لیے فنڈز اس کے علاوہ ہیں۔ پنشن کے مستقبل کے اخراجات کی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پنشن فنڈ کا قیام کیا جائے گا۔