ممبران قومی اسمبلی کی ترقیا تی سکیموں کیلئے 90ارب روپے مختص

10 جون ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نئے بجٹ میں ممبر ان قو می اسمبلی اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں ( SAP) کیلئے 90ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے نام سے یہ پروگرام کا بینہ ڈویژن کے تحت چل رہا ہے۔نیشنل آ رکائیوز آف پا کستان کے استحکام کیلئے 43ملین روپے اور اسلام آ باد میں سیاحت کے فروغ کے مرکز کیلئے 40ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔