اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیرون ملک سے رقم بھیجنے والوں کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ترسیلات زر کو فروغ دینے کیلئے مراعات دی جارہی ہیں، ترسیلات زر کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جارہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ریمٹنس کارڈ کی کیٹیگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈائمنڈ کارڈ رکھنے والے کو پاکستانی ایئرپورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت ملے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈائمنڈ کارڈ پر ایک غیر ممنوعہ بور لائسنس جاری کیا جائیگا، ڈائمنڈ کارڈ پر گریٹس پاسپورٹ اور سفارتخانوں میں ترجیحی رسائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ریمٹنس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کی اسکیم کا اجرا ہوگا۔
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 17تا 22کے9افسران رواں سال 2025ء میں60 سال عمر پوری ہونے پرسروس...
اسلام آ باد ہیلتھ سروسز اکیڈمی پریئر لرننگ ریکگنیشن پروگرام کے تحت ایک منفرد ہیلتھ کیئر ورک فورس ایکسپورٹ...
راولپنڈی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال نےموضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات...
اسلام آباد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...