ہائر ایجوکیشن کیلئے 59ارب 70کروڑ روپے مختص

10 جون ، 2023

اسلام آباد( وقائع نگار ) بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 59700 ملین روپے مختص کئے ہیں، اس میں جاری سکیموں کیلئے 52800 ملین اور 28 نئی سکیموں کیلئے 6900 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں افغانستان کے 3 ہزار طلباء کیلئے علامہ محمد اقبال سکالر شپ کیلئے 1500 ملین روپے، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کی توسیع و ترقی کیلئے 125 ملین روپے، یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد کشمیر کی فیکلٹی کے اکیڈمک اور ریسرچ ڈویلپمنٹ کیلئے 300 ملین روپے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد سندھ کیلئے 250 ملین روپے، لسبیلہ یونیورسٹی کیلئے 350 ملین روپے،مین کیمپس باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کیلئے 500 ملین روپے، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز راولپنڈی کیلئے 500 ملین روپے، سندھ مدرسۃ اسلام کیلئے 400 ملین روپے، یونیورسٹی آف بونیر سوات کی ترقی کیلئے 500 ملین روپے، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کے قیام کیلئے 400 ملین روپے، کوئٹہ میں نسٹ کے کیمپس کیلئے 455.370 ملین روپے، پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبت کیلئے 500 ملین روپے، سرکاری شعبہ کی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کے قیام کیلئے 300 ملین روپے، ژوب میں یونیورسٹی کالج کے قیام کیلئے 500 ملین روپے، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے قیام کیلئے 400 ملین روپے، یونیورسٹی آف سوات کے قیام کیلئے 326.790 ملین روپے، یونیورسٹی آف تربت کے قیام کیلئے 300 ملین روپے،مینگورہ میں سوات یونیورسٹی کے وومن کیمپس کے قیام کیلئے 200 ملین روپے، یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے بٹ خیلہ میں خواتین کیمپس کے قیام کیلئے 300 ملین روپے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سیکٹر ایچ ٹین اسلام آباد کی اپ گریڈیشن کیلئے 200 ملین روپے، پاکستانی نویورسٹیوں کے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 500 ملین روپے، فل برائٹ سکالر شپ سپورٹس پروگرام ایچ ای سی/یو ایس ایڈ (فیز تھری) کیلئے 1000 ملین روپے، پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 750 ملین روپے، انجینئرنگ یونیورسٹیز کی فکلٹی کے ایم ایس لرننگ اور پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے ہیومن ریسورس کی ترقی کیلئے 500 ملین روپے،کراچی یونیورسٹی کی فکلٹی کی ترقی کے پروگرام کیلئے 500 ملین روپے، 5 ہزار سکالرز کی انڈیجنس پی ایچ ڈی فیلو شپ کیلئے 500 ملین روپے، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس لاہور میں انوویشن سنٹر اور سافٹ ویئر پارک کیلئے 1000 ملین روپے، ایم ایس، اوورسیز سکالر شپ ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کیلئے 3235 ملین روپے، پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام پاک یو ایس نالج کوریڈور کیلئے 3000 ملین روپے،نیشنل سپورٹس سٹی نارووال کی تعمیر کیلئے 1500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی سکیموں میں ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ آف میٹرالوجی کیلئے 200 ملین روپے، ملک کی پانچ نمایاں انجینئرنگ یونیورسٹیوں یو ای ٹی پشاور، ٹیکسلا، لاہور، خضدار اور این ای ڈی کراچی کیلئے 1200 ملین روپے، بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے 500 ملین روپے، این ای ڈی کراچی کیلئے 500 ملین روپے، کھیلوں کیلئے انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے 500 ملین روپے، سرکاری شعبہ کی یونیوسٹیوں میں لیب اور ریسرچ کی سہولیات کیلئے 200 ملین روپے، پیپلز نرسنگ سکول جامشورو کی اپ گریڈیشن کیلئے 300 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔