بیرونی ذارئع سے 5510ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کا تخمینہ

10 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے سال کے بجٹ میں حکومت نے بیرونی ذارئع سے 5510ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق 2023.24 کے بجٹ میں حکومت نے آئی ایم ایف سے 696 ارب کی بجٹ سپورٹ، اسلامک ترقیاتی بینک سے 145 ارب ،ای سی او آئل کی سہولت کی شکل میں 29.58 ارب، سعودی عرب سے ٹائم ڈپازٹ کی شکل میں 1870 ارب، سعودی عرب سے نیو ڈپازٹ کی شکل میں 580 ارب، یو اے ای سے نیو ڈپازٹ کی شکل میں 290 ارب یورو بانڈ سے 435 ارب کمرشل بینکوں سے 1305 ارب اور چین کے ڈپازٹ سے 1160 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا ہے ،اس طرح مجموعی طور پر نئے بجٹ میں حکومت نے 5510 ارب روپے کا قرض حاصل کریگی، یہ رقم 19 ارب ڈالر کے مساوی ہے۔ واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سعودی عرب سے تیل کی سہولت کی شکل میں کوئی رقم نہیں ملے گی جبکہ رواں مالی سال میں اس مد مین 194.78 ارب روپےحاصل ہوئے ہیں ،بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022.23 میں بیرونی ذرائع سے قرض کا تخمینہ1951 ارب روپے ہے ۔