پارلیمنٹ کیلئے 13 ارب روپے سے زائد رقم مختص

10 جون ، 2023

اسلام آباد (طاہرخلیل +ایوب ناصر )وفاقی بجٹمیں 24-2023 میںپارلیمنٹکیلئے 13 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کر دی گئی ہے جس میں8ارب 30 کروڑ 80 لاکھ روپے قومی اسمبلی اور 5ارب 5کروڑ 67 لاکھ 57 ہزار روپے سینٹکیلئے مختص کئے گئے ہیںقومی اسمبلی کیلئے مختص کی گئی رقم گزشتہ سال کی نسبت 2ارب 13کروڑ70لاکھ روپے جبکہ سینٹکیلئے مختص کی گئی رقم گزشتہ سال کی نسبت ایک ارب 77کروڑ49 لاکھ 17ہزار روپے زائد ہے ۔