وزارت قانون و انصاف کیلئے ایک ارب 40 کروڑ روپے مختص

10 جون ، 2023

اسلام آباد (عاصم جاوید) آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں وزارت قانون و انصاف کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں 23 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار، آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 15 کروڑ 78 لاکھ 36 ہزار، اثاثوں کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ 95 ہزار، سول ورکس کیلئے 95 کروڑ 81 لاکھ 69 ہزار جبکہ مرمت وغیرہ کیلئے ایک کروڑ 68 لاکھ 50 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔